فلسطین سے اظہارِ یکجہتی احتجاج، سابق سینیٹر مشتاق احمد مقدمے سے بری

پیر 21 جولائی 2025 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاج پر درج مقدمے میں سابق سینیٹر مشتاق احمد کو بری کر دیا۔

(جاری ہے)

پیر کواے ٹی سی جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی۔عدالت نے مشتاق احمد اور دیگر ملزمان کی بریت کی درخواست منظور کرلی، جس پر تمام ملزمان بری کر دیے گئے۔واضح رہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اسلام آباد میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاج کرنے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔