گڈ گورننس اور سروس ڈیلیوری لازم و ملزوم ہیں، چیف سیکرٹری بلوچستان

پیر 21 جولائی 2025 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ گڈ گورننس اور سروس ڈیلیوری لازم و ملزوم ہیں، مربوط نظم و نسق کے بغیر خدمات کی فراہمی مؤثر نہیں ہو سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے بڑے پیمانے پر اصلاحات شروع کی گئی ہیں جو شفافیت، میرٹ اور جوابدہی پر مبنی ہیں۔

صوبے میں حالیہ اصلاحات کا مقصد انتظامی شفافیت اور بہتر سروس ڈیلیوری کو فروغ دینا ہے، تاکہ عوام کو فوری اور معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبائی حکومت آنے والے دس سالوں کے دوران ترقی اور ترقی کے اہداف کا تعین کررہی ہے، اس میں عام طور پر اقتصادی، سماجی اور ماحولیاتی ترقی کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے کی ترقی، تعلیم، صحت، اور دیگر اہم شعبوں پر توجہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبے میں معاشی ترقی کو فروغ دینا، عوام کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے جس سے سماجی ترقی کی بہتری، تعلیم، صحت اور دیگر سماجی خدمات تک رسائی مزید بہتر ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے محکمہ تعلیم میں 11 ہزار اساتذہ کی تعیناتی کو ممکن بنایا جس سے صوبے کے اکثر غیر فعال سکول فعال ہوگئے اور اس سے 1,750000 بچوں کی سکولوں میں اندراج ہوگئی۔

164بنیادی مراکز صحت کی عنقریب ایک ساتھ افتتاح کی جائیگی۔ دیگر شعبوں کی بہتری کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنے کے لیے موثر اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سمیت صوبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے تکنیکی تعلیم کے شعبے پر توجہ دی جارہی ہے۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبائی حکومت بی۔ ٹیوٹا کے ذریعے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے میں معاونت فراہم کر رہی ہے اور رواں سال 6000 نوجوانوں کو روزگار کے لئے بیرون ملک بھیجے جائیں گے. انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت لوگوں کے شکایات کے ازالے کے لئے نظام متعارف کرا رہے ہیں جس میں عوام کی طرف سے درج کی گئی شکایات کے حل کے لیے پوچھا جائیگا اور ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :