سعودی عرب میں غیرملکی سٹارٹ اپس کی تعداد 550 ہو گئی

منگل 22 جولائی 2025 11:46

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) سعودی عرب کی وزارت سرمایہ کاری نے کہا ہے کہ رواں سال کے وسط تک مملکت میں غیرملکی سٹارٹ اپس کی تعداد 550 ہو گئی ہے جنہیں ’’ریادی‘ ‘ لائسنس جاری کیا گیا۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت سرمایہ کاری نے کہا کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں یہ اضافہ 118 فیصد رہا جو قومی مشترکہ کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوا جس کے تحت اہم تاجروں و سرمایہ کاروں نے مملکت کو منتخب کیا۔

(جاری ہے)

وزارت نے کہا کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے مثالی پالیسیوں کے باعث غیرملکی کمپنیاں سعودی مارکیٹ میں داخل ہوئیں جس کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے۔ وزارت نے کہا کہ ریادی لائسنس کا اجرا وزارت سرمایہ کاری کی جانب سے کیا جانے والا اقدام ہے جس کے تحت غیرملکی سٹارٹ اپس کو سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ علاوہ ازیں چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کی اتھارٹی ’’منشات‘‘ کی جانب سے مملکت میں مختلف شعبوں میں کام کے لئے 364 لائسنس جاری کئے جس سے عالمی سطح پر تاجر اس جانب راغب ہوئے ۔ مملکت نےعالمی سطح پر بھی’’بیبان‘‘ اور ’’لیپ‘‘ کانفرنسز کا انعقاد کرایا جس سے مختلف ممالک کے سرمایہ کاروں اور تاجروں کو سعودی مارکیٹ کے بارے میں ٹھوس معلومات حاصل ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :