طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ نئی اختراعات سے عملی زندگی کے چیلنجوں پر مثر طور پر قابو پا سکیں، ریحان نسیم بھراڑہ

منگل 22 جولائی 2025 13:09

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ نئی اختراعات سے عملی زندگی کے چیلنجوں پر مثر طور پر قابو پا سکیں۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن کے طلبہ کے تھیسز کی نمائش کی تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ این ٹی یو نے ٹیکسٹائل کے شعبہ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور یہ بات باعث اطمینان ہے کہ طلبہ کی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ان کی تخلیقی سرگرمیوں کو نکھارنے پر بھی پوری توجہ دی جا رہی ہے۔ جس سے بلا شبہ ٹیکسٹائل کا شعبہ فائدہ اٹھائے اور اس کے نتیجہ میں ہماری برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے نمائش کیلئے پیش کئے جانے والے تھیس کے معیار کی تعریف کی اور اس سلسلہ میں فیکلٹی انچارج ڈاکٹر ظفر کی خدمات کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :