Live Updates

چین ،شانڈونگ میں سیلاب سے 2 افراد ہلاک ، 10 لاپتہ

منگل 22 جولائی 2025 13:18

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) چین کے صوبے شانڈونگ میں سیلاب سے 2 افراد ہلاک اور 10 لاپتہ ہو گئے ۔ شنہو اکے مطابق مقامی حکام نے بیان میں بتایا کہ ضلع لائی وومیں پانچ گھنٹے تک موسلا دھار بارش ہوئی،جس کے باعث دوانگژوانگ ٹاؤن شپ کے قریب 2دیہاتوں میں سیلاب آ گیا جس سے 2 افراد ہلاک اور 10 لاپتہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

سیلا ب کے باعث 19 مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔ لاپتہ افراد کی تلاش کاکام جاری ہے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات