
بھارتی سکیورٹی فورسز بدترین ذہنی دبائو کا شکار، بڑی تعداد میں اہلکاروں کی خودکشیوں کا انکشاف
منگل 22 جولائی 2025 16:07
(جاری ہے)
پے در پے خودکشیاں اور ساتھیوں پر حملے، نہ صرف بھارتی فوج کی ادارہ جاتی ناکامی ظاہر کرتے ہیں بلکہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی بنیاد بھی یہی نفسیاتی ٹوٹ پھوٹ ہے۔
2019 سے جون 2025 تک، چھتیس گڑھ میں 177 بھارتی پولیس و پیراملٹری اہلکار خودکشی کر چکے ہیں۔ ان میں سینٹرل ریزروڈ پولیس فورس کے 26، بارڈر سکیورٹی فورس کے 5، انڈو تبتن بارڈر پولیس کے 3 و دیگر دستوں کے اہلکار شامل ہیں۔ یہ اعداد و شمار بھارتی فوج میں ایک خطرناک رجحان کی نشاندہی کرتے ہیںاسی مدت میں 18 اہلکار ساتھیوں کے قتل میں ملوث پائے گئے، جنہوں نے شدید ذہنی دبا کے تحت ساتھی اہلکاروں کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ صرف جرائم نہیں بلکہ ان اہلکاروں کی ذہنی صحت کی تباہ کن صورتحال کا عکس ہیں۔یہ سرکاری اعداد و شمار چھتیس گڑھ کے نائب وزیراعلی اور وزیر داخلہ وجے شرما نے صوبائی اسمبلی میں بی جے پی کے ایم ایل اے اجے چندرکار کے سوال کے جواب میں تحریری طور پر پیش کیے ہیں۔دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ نکسل تحریک کے خلاف کارروائیوں میں ان سکیورٹی فورسز نے 2005 سے اب تک ہزاروں بے گناہ قبائلیوں کو انسداد نکسل تحریک کے نام پر ماورائے عدالت قتل، جبری بے دخلی اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔نفسیاتی ماہرین کے مطابق ان بھارتی اہلکاروں کے لیے ذہنی صحت کے مراکز یا کوئی کانسلنگ سسٹمز موجود نہیں۔ روزانہ کا جان لیوا گشت، ہائی ٹینشن ایریاز میں تعیناتی،افسران کے ناروا سلوک اور ذاتی مسائل نے انہیں خود کشی یا پرتشدد اقدامات کی طرف دھکیل دیا ہے۔سیاسی مبصرین کی جانب سے سوال اٹھایا گیا ہے کہ اگر بھارتی فورسز خود اتنی غیر مستحکم ہیں تو وہ کیسے ایک حساس خطے میں امن قائم کر سکتی ہیں ان کی موجودہ حالت خود ایک سکیورٹی رسک بن چکی ہے، جس کا خمیازہ عام بھارتی عوام اور خاص طور پر قبائلی باشندے بھگت رہے ہیں۔اگر ایک ریاست میں فورسز کی اتنی بڑی تعداد خودکشی کر چکی ہے تو مقبوضہ کشمیر، منی پور، تامل ناڈو، میزو رام اور باقی شورش زدہ ریاستوں میں مجموعی تعداد ناقابل تصور ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ ہر سال درجنوں یا سیکڑوں بھارتی سکیورٹی اہلکار خودکشی کرتے ہیں، جو مسلح افواج میں گہرے نفسیاتی اور ادارہ جاتی بحران کو ظاہر کرتا ہے۔ بھارتی فوج پر نفسیاتی دبا بہت زیادہ بڑھ چکا ہے، جس کی ایک بڑی وجہ انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث ہونے کے بعد پیدا ہونے والا احساسِ جرم ہے۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے مورال پر اس کا نفسیاتی اثر معرکہ حق میں پاکستانی افواج کے سامنے کارکردگی سے واضح ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
پاکستان چیمپئنز ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پہنچ گئی، ٹیم اونر کامل خان کا بیان
-
کئی دہائیوں کے سب سے طاقتور زلزلے کے باعث دنیا کے کئی ممالک میں سونامی آنے کا خدشہ
-
ٹرمپ نے فلسطین کو تسلیم کرنے کی مخالفت کر دی
-
سعودی عرب مصنوعی ذہانت کی مہارت اور ترقی میں دنیا کے ٹاپ 20 ممالک میں شامل
-
ٹیسلا اور جنوبی کوریا کی ایل جی انرجی سلوشن میں 4.3 ارب ڈالر کا معاہدہ
-
دنیا بھارت کو اب پاکستان کے برابر سمجھ رہی ہے، راہول گاندھی
-
اقوام متحدہ کا 2 ریاستی حل کیلئے اجلاس حماس کی امداد ہے، ٹیمی بروس
-
یو اے ای میڈیا کونسل کا نیا اقدام: سوشل میڈیا پر اشتہاری مواد کی اشاعت کیلئے ’’ایڈورٹائزر پرمٹ‘‘ کا اجرا
-
چین، ہربچے کی پیدائش پروالدین کو 500 ڈالر سالانہ دینے کا اعلان
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ،4فیصد تک بڑھ گئیں
-
روس، 8.8 شدت کا شدید زلزلہ، سونامی لہریں ٹکرا گئیں
-
ٹرمپ کی بھارت پر 25 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.