امریکی نمائندہ کی شام میں اسرائیلی مداخلت پر تنقید

یہ ملک ابھی تک 14 سال کی خانہ جنگی کے اثرات سے نہیں نکل سکا ،گفتگو

منگل 22 جولائی 2025 16:45

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)شام اور لبنان کے لئے امریکا کے ایلچی ٹام بیرک نے شام میں اسرائیلی مداخلت پر تنقید کرتے ہوئے شام کی نئی حکومت کی حمایت پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ٹام بیر ک جو ترکیہ میں امریکا کے سفیر بھی ہیں، نے لبنان میں انٹرویو میں شام کی نئی حکومت کے ساتھ تعاون کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ابھی تک 14 سال کی خانہ جنگی کے اثرات سے نہیں نکل سکا ۔ اس کے علاوہ وہاں فرقہ وارانہ تشدد سے بھی تباہی ہو رہی ہے اور ہم شامی حکومت کے ساتھ مل کر وہاں مختلف متحارب فریقوں کے درمیان اتحاد چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :