لاہور میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈان، 5 خطرناک عمارتیں سیل

منگل 22 جولائی 2025 16:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کی ہدایت پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور کریک ڈان جاری ہے۔ شہر کو غیر قانونی اور خطرناک عمارتوں سے پاک کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سرگرم عمل ہے، اور اس ضمن میں بلاتفریق کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع بھر کی 5 مزید خطرناک عمارتیں سیل کر دی گئی ہیں، جبکہ متعدد مالکان نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹسز پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنی عمارتوں کی ضروری مرمت مکمل کرا لی ہے۔

ڈی سی لاہورنے کہا کہ تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف شفاف اور سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے خطرناک عمارتوں کے خلاف فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔ڈی سی لاہور نے واضح کیا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں۔

متعلقہ عنوان :