سرگودھا یونیورسٹی کے 170 فیکلٹی وسٹاف ممبران کواعزازی اسناد سے نوازا گیا

منگل 22 جولائی 2025 17:06

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) سرگودھایونیورسٹی میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف منسٹر لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالرشپ ایوارڈ تقریب کے کامیاب انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے تدریسی وغیر تدریسی عملے کی خدمات کو سراہا گیا۔ تقریب کے دوران 170 سے زائد فیکلٹی وسٹاف ممبران کو ان کی محنت اور خدمات کے اعتراف میں اعزازی اسناد سے نوازا گیا۔

اس تقریب کی صدارت وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کی، جنہوں نے خود اسناد تقسیم کیں اور شرکاء کی حوصلہ افزائی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر قیصرعباس نے کہاکہ اس نوعیت کی بڑی علمی تقریبات کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری یونیورسٹی ایک مضبوط ادارہ ہے جو پیشہ ورانہ مہارت، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور اجتماعی ذمہ داری پر یقین رکھتا ہے۔

آج ہم ان تمام افراد کا شکریہ ادا کر رہے ہیں جنہوں نے اس ایوارڈ تقریب کے انعقاد میں شب وروز محنت کی۔ ان کی لگن اور خدمت کا جذبہ قابلِ فخر ہے اور یہی یونیورسٹی آف سرگودھا کی اصل پہچان ہے۔تقریب میں فیکلٹی ڈینز، مختلف تدریسی وانتظامی شعبوں کے سربراہان اور بڑی تعداد میں تدریسی وغیر تدریسی عملے نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :