ہوم اکنامکس یونیورسٹی،انٹرمیڈیٹ کے داخلوں کے شیڈول میں توسیع

منگل 22 جولائی 2025 18:02

ہوم اکنامکس یونیورسٹی،انٹرمیڈیٹ کے داخلوں کے شیڈول میں توسیع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)ہوم اکنامکس یونیورسٹی نے انٹرمیڈیٹ کے داخلوں کے شیڈول میں توسیع کردی۔ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کیلئی28جولائی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ،امیدوارہوم اکنامکس یونیورسٹی کے آن لائن ایڈمیسن پورٹل پردرخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں ایف ایس سی پری انجینئرنگ، پری میڈیکل میں داخلے ہونگے،ایف اے ہوم اکنامکس، جنرل سائنس ،آئی سی ایس، آئی کام میں داخلے کیے جا رہے ہیں،طالبات پنجاب بینک، فرسٹ ویمن بینک اورموبائل ایپ کے ذریعے داخلہ فیس جمع کراسکتی ہیں۔ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے آن لائن پورٹل کی تفصیلات ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :