میٹرک و انٹر پیپرمارکنگ میں بڑی غلطیاں،اساتذہ کیخلاف کارروائی کاآغاز

پیر 14 جولائی 2025 17:10

میٹرک و انٹر پیپرمارکنگ میں بڑی غلطیاں،اساتذہ کیخلاف کارروائی کاآغاز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء) میٹرک وانٹر کے پیپر مارکنگ میں بڑی غلطیاں کرنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کاآغاز کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اساتذہ کے نام محکمہ سکول ایجوکیشن کوبھجوا دیئے،مذکورہ سینکڑوں اساتذہ کی 9جولائی کو جواب طلبی کی گئی تھی،جواب طلبی کے باوجود متعلقہ اساتذہ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے،ڈی پی آئی ایلیمنٹری پنجاب نے متعلقہ اساتذہ کودوبارہ انکوائری کے لئے طلب کیا ہے ۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ متعلقہ اساتذہ کی ذاتی شنوائی کے بعد سخت کارروائی کی جائے گی۔ترجمان کے مطابق متعلقہ اساتذہ پر آئندہ پیپر چیک کرنے پر پابندی بھی لگائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :