ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک فرسٹ سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان 24 جولائی کو ہوگا

منگل 22 جولائی 2025 19:35

ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک فرسٹ سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک فرسٹ سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان 24 جولائی بروز جمعرات صبح 10 بجے کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

لہذا جملہ متعلقین، سربراہان ادارہ جات، اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات اپنا نتیجہ بورڈ کی ویب سائٹ www.bisesahiwal.edu.pk سے چیک کر سکتے ہیں۔ جن امیدواران نے بورڈ کے بقایا جات/ فیس جمع نہ کروائی ہوگی ان کا رزلٹ کارڈ روک لیا جائے گا۔ ایسے امیدواران اپنی بقایا فیس جمع کرانے کا اصل چالان/مطلوبہ دستاویزات میٹرک برانچ کو فراہم کرنے کے بعد اپنا رزلٹ کارڈ جاری کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :