علامہ اقبال یونیورسٹی سمسٹر خزاں 2024 مختلف پروگراموں کے نتائج کا اعلان کردیاگیا

منگل 22 جولائی 2025 20:54

علامہ اقبال یونیورسٹی سمسٹر خزاں 2024 مختلف پروگراموں کے نتائج کا اعلان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹر خزاں 2024 کے مختلف تعلیمی پروگراموں کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ علامہ اقبال ریجنل ڈائریکٹر کراچی راجیش کمار کے مطابق، جن پروگراموں کے نتائج جاری کیے گئے ہیں ان میں اے ڈی اِن ایجوکیشن، بی اے جنرل، بی کام، بی اے ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایڈ، اے ٹی ٹی سی، بی بی اے، بی ایس، ایم اے، ایم ایس سی، اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

طلبہ اپنے نتائج یونیورسٹی کے سی ایم ایس پورٹل کے ذریعے آن لائن ملاحظہ اور مارک شیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر کسی امیدوار کو نتائج دیکھنے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا ہو، تو وہ ریجنل آفس فیڈرل بی ایریا کراچی یا ملیر اسٹڈی سینٹر کراچی ملیر سے رابطہ کر سکتا ہے۔ریجنل ڈائریکٹر راجیش کمار نے مزید کہا کہ وہ امیدوار جو ایف ای آر (FER) کا موقع حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ4 اگست 2025 تک اپنا فارم جمع کروا سکتے ہیں۔ اور سمسٹر بہار 2025 کے ہونے والے امتحانات میں شرکت کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :