کنسرٹ ویڈیواسکینڈل، سی ای او کی اہلیہ نے طلاق لینے کی ٹھان لی

جسے میرے بچوں نے سب سے زیادہ عزت دی، اس کی بیوفائی برداشت نہیں،ویڈیوبیان

منگل 22 جولائی 2025 18:02

کنسرٹ ویڈیواسکینڈل، سی ای او کی اہلیہ نے طلاق لینے کی ٹھان لی
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)کولڈ پلے کے کنسرٹ میں ایسٹرونومر کے سابق سی ای او اینڈی بائرن کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کی اہلیہ میگن نے خاموشی توڑ دی۔سابق سی ای او اینڈی بائرن کے کولڈ پلے کنسرٹ میں ویڈیو اسکینڈل کے بعد ان کی اہلیہ میگن کیریگن بائرن کی جانب سے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے پیغامات نے ایک نئی بحث چھیڑ دی۔

(جاری ہے)

میگن کی جانب سے دو مختلف پیغامات منظرِعام پر آئے ہیں جس میں سے ایک نے سب کی توجہ حاصل کی۔ فیس بک پر زیرِ گردش ایک بیان میں لکھا گیا کہ وہ شوہر جس پر مجھے فخر تھا اور جسے میرے بچوں نے سب سے زیادہ عزت دی، اس کی بیوفائی میری عزتِ نفس کو روندنے کے مترادف ہے بلکہ یہ ہمارے پورے خاندان سے دھوکا ہے، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اسے چھوڑ دوں گی، میں ایک ایسے شخص کے ساتھ نہیں رہ سکتی جس نے مجھے دھوکا دیا ہو، میں اپنے بچوں کو لے کر اس شخص سے دور چلی جاں گی۔