غزہ، فرانسیسی خبر رساں ادارے سے وابستہ صحافیوں کا بھی بھوک سے مرنے کا خدشہ

ہم نے جنگوں میں صحافیوں کو کھویا، زخمی یا قید دیکھا، مگر بھوک سے مرتے نہیں دیکھا،صحافتی ایسوسی ایشن

منگل 22 جولائی 2025 18:02

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)فرانسیسی خبر رساں ادارے نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں ادارے سے وابستہ صحافیوں کے شدید غذائی قلت کے باعث بھوک سے مرنے کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی جانب سے غزہ میں قحط سالی کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی صحافیوں کی ایسوسی ایشن کے مطابق ہم نے جنگوں میں صحافیوں کو کھویا، زخمی یا قید دیکھا، مگر کبھی کسی کو بھوک سے مرتے نہیں دیکھا۔دوسری جانب ایک صحافی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ وہ کمزوری کی وجہ سے چلنے اور میڈیا کوریج کرنے کے قابل نہیں رہے جبکہ اِن کے بڑے بھائی اتوار کی صبح بھوک کی شدت سے گر پڑے تھے۔