مانسہرہ پولیس کی بروقت کارروائی، سیاحوں کے 3 گمشدہ قیمتی موبائل فون برآمد کر کے ان کے حوالے کر دیئے

منگل 22 جولائی 2025 18:05

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) مانسہرہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سیاحوں کے 3 گمشدہ قیمتی موبائل فون برآمد کر کے ان کے حوالے کر دیئے۔

(جاری ہے)

مانسہرہ پولیس کے مطابق منڈی بہاؤالدین سے آئے ہوئے سیاحوں کے تین قیمتی موبائل فون (آئی فون 15 پرو میکس)، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 9 لاکھ روپے تھی، بالاکوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹریس کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیئے۔ سیاحوں نے موبائل فون کی برآمدگی پر بالاکوٹ پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی محنت، دیانتداری اور فوری کارروائی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :