مانسہرہ، تھانہ بفہ کی حدود میں 9 سالہ بچہ کی نعش برآمد

منگل 22 جولائی 2025 18:10

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) مانسہرہ کےتھانہ بفہ پولیس کو 9 سالہ بچے کی نعش اچھڑیاں کیمپ سے ملی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق کراچی سے مہمان آیا 9 سالہ سفیان ولد جاوید 21 جولائی کولاپتہ ہوا تھا۔۔بچہ کی گمشدگی کے بعد پولیس کی جانب سے فوری رپورٹ درج کر کے تلاش کا عمل شروع کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

نعش کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی ریشم جہانگیر کو فوری طور پر موقع پر روانہ کیا، جو اپنی نگرانی میں ڈی ایس پی سرکل بفہ پکھل شاہجہان خان، ایس ایچ او تھانہ بفہ شجاعت قریشی اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں۔

پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے واقعہ کی جامع تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور نے تفتیشی ٹیم کو ہدایات جاری کی ہیں کہ دستیاب شواہد، تکنیکی معاونت اور دیگر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم ، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے، انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :