چین کے ہول سیل اور ریٹیل شعبے کی اضافی قدر میں نمایاں اضافہ

منگل 22 جولائی 2025 22:11

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2025ء)رواں سال کے آغاز سے چین کی وزارت تجارت نے جدید تجارتی و گردشی نظام کی تعمیر میں تیزی لائی ہے اور ہول سیل اور ریٹیل شعبے کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق، جنوری سے جون کے دوران چین میں ہول سیل اور ریٹیل شعبے نکی اضافی قدر 6.8 ٹریلین یوآن رہی، جو سالانہ بنیادوں پر 5.9 فیصد اضافے کی عکاس ہے اور جی ڈی پی میں اس کا حصہ 10.3 فیصد رہا۔

ملک میں ہول سیل اور ریٹیل شعبے کی ترقی مستحکم رہی ہے اور ملک میں اندرونی طلب میں جامع توسیع اور گھریلو گردش کو مضبوط بنانے کے لیے مضبوط سہارا فراہم کیا گیا ہے۔نشہری اور دیہی منڈیاں متحرک رہیں اور صارفین کی تعداد اور اخراجات میں مستحکم اضافہ ہوا۔ پرانی اشیائ کے بدلے نئی اشیائ حاصل کرنے کی پالیسی کے نمایاں اثرات مرتب ہوئے اور چینی سامان اور فیشن پر مبنی مصنوعات کو بے حد پسند کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :