شہید عدنان جان نوتیزئی نائیٹ فٹسال ٹورنامنٹ 2025 اختتام پذیر .سابقہ صوبائی وزیر سخی امان اللہ خان نوتیزئی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے زاہد جان کلب چاغی نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

منگل 22 جولائی 2025 22:30

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2025ء) میر تیمور خان نوتیزئی فٹسال اسٹیڈیم لندن روڈ دالبندین میں منعقدہ پہلا آل ڈسٹرکٹ چاغی شہید عدنان جان نوتیزئی نائیٹ چیلنج کپ فٹسال ٹورنامنٹ 2025 کا فائنل میچ زاہد جان کلب چاغی اور شہید عدنان جان نوتیزئی کلب دالبندین کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کی ابتدا میں شہید عدنان جان نوتیزئی کلب کی جانب سے مخالف ٹیم پر تابڑتوڑ حملے کرکے متعدد بار بال گول کر دیئے مگر میچ کے دوسرے ہاف میں زاہد جان کلب چاغی کی ٹیم نے بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف مخالف ٹیم پر گول برابر کر دئیے بلکہ اضافی گول داغ کر میچ کا کھانسا پلٹ دیا اور ونر ہونے کا اعزاز حاصل کرکے ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا فائنل میچ کے مہمان خاص جمیعت کے مرکزی رہنما و سابقہ صوبائی وزیر سخی امان اللہ خان نوتیزئی تھے بابائے چاغی پینل کے جنرل کونسلرز میونسپلٹی میر سعد نوتیزئی سردار سرفراز پنجوزئی میر جلیل سمالانی ملک طاہر سیاہ پاد ملک عبدالغفار لجئی بابائے چاغی پینل کے سینئر رہنما قذافی خان نوتیزئی حاجی عمر اکازئی ڈاکٹر موسی خان نوتیزئی نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسلر میر جی ایم بلوچ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی دین جان مینگل قبائلی رہنما میر محمد حیات لجء ماسٹر میر احمد نوتیزئی ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلی میر تیمور خان نوتیزئی سیکرٹری مسعود بلانوشی عاصم ساسولی سمیع ساگر سمیت شائقین فٹسال کی بہت بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر سابقہ صوبائی وزیر سخی امان اللہ خان نوتیزئی نے آل چاغی شہید عدنان جان نوتیزئی چیلنج کپ فٹسال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں زاہد جان کلب چاغی کو کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور شہید عدنان جان نوتیزئی کلب کے کھلاڑیوں کے حوصلے کی ستائش کی اور کہا کہ دالبندین سمیت پورے ضلع چاغی میں کھیلوں کے فروغ میں وہ اپنا کردار ادا کریں گے تاکہ یہاں کے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو آگے لایا جا سکے ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلی میر تیمور خان نوتیزئی نے فائنل میچ کے مہمان خاص اور دیگر تمام معتبرین اور شائقین فٹسال کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے فائنل میچ کے دوران شرکت کرکے انھیں عزت بخشی میر تیمور خان نوتیزئی نے کہا کہ وہ علاقے میں فٹسال اور فٹبال کا فروغ چاہتے ہیں جس کے لئے وہ ہر ممکن کردار ادا کریں گے کامیاب فٹسال ٹورنامنٹ کے انعقاد کے بعد مذید نئے ایونٹس شروع کئے جائیں گے تاکہ نوجوان نسل مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب ہوں ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلی میر تیمور خان نوتیزئی نے اپنی جانب سے ونر ٹیم زاہد جان کلب چاغی کے کپتان کو نقد ایک لاکھ روپے جبکہ رنر ٹیم شہید عدنان جان نوتیزئی کلب کے کپتان کو نقد 50 ہزار روپے پیش کر دیئے ریفری کے فرائض امان کا کا نے سر انجام دیئے جبکہ انانسر خلیل نورزئی تھی* *آخر میں مہمان خاص سابقہ صوبائی وزیر سخی امان اللہ خان نوتیزئی اور دیگر معززین نے کھلاڑیوں اور منتظمین میں انعامات تقسیم کیے فائنل میچ کے موقع پر شہید عدنان جان نوتیزئی فٹسال اسٹیڈیم میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا درایں اثنا اسپورٹس دوست حلقوں نے شہید عدنان جان نوتیزئی چیلنج کپ فٹسال ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلی میر تیمور خان نوتیزئی کو بہترین فٹسال ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر انھیں خراج تحسین پیش کی اور ان کے اسپورٹس دوستی کے جذبے کی ستائش کی اور امید ظاہر کی کہ میر تیمور خان نوتیزئی مستقبل میں بھی نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی اور کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔