سمبڑیال،35 گرانفروش دکانداروں کو ایک لاکھ36 ہزار روپے جرمانہ

منگل 22 جولائی 2025 20:30

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ بندیال 35 گراں فروش دکانداروں کو ایک لاکھ36 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے اسپیشل مجسٹریٹس پرائس کنٹرول کے ہمراہ متعدد دکانوں پر چینی کےنرخ کا جائزہ لیا، دوران چیکنگ 35 دکاندار گراں فروشی کے مرتکب پائے گئے، جن کو مجموعی طور پر ایک لاکھ36 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چینی کا ریٹ 173 روپے فی کلو گرام مقرر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گرانفروشی ہر گز برداشت نہیں كی جائے گی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔