ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن سے شفافیت اور بہتر انتظامی نظام کو فروغ ملے گا، ڈپٹی کمشنر

منگل 22 جولائی 2025 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) وقار کاکڑ، تمام سب ڈویژنز کے تحصیلدار، نائب تحصیلدار اور ڈیجیٹلائزیشن ٹیم کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو ریونیو ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلداران اور نائب تحصیلداران سے ان کے سب ڈویژنز میں موجود مواضعات، وارڈز اور محلوں کی کمپیوٹرائزیشن کی پیش رفت پر فرداً فرداً رپورٹ طلب کی، جس پر تمام تحصیلداران نے اپنی رپورٹس پیش کیں۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام زیر التواء کام ایک ماہ کی مدت میں مکمل کرکے متعلقہ کمپیوٹرائزڈ سیکشن کے حوالے کیا جائے۔ انہوں نے ڈیجیٹلائزیشن ٹیم کو بھی ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد تمام مواضعات، وارڈز اور محلوں کا ریکارڈ ڈیجیٹلائزڈ کرکے جامع رپورٹ پیش کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن سے نہ صرف عوام کو آسانی میسر آئے گی بلکہ شفافیت اور بہتر انتظامی نظام کو بھی فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :