پاکستانی فاسٹ باؤلر احمد دانیال کا بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں ڈیبیو

منگل 22 جولائی 2025 22:50

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) پاکستانی فاسٹ باؤلر احمد دانیال نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں اپنا ڈیبیو کیا۔

(جاری ہے)

ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے انہیں باقاعدہ طور پر ڈیبیو کیپ دی جس کے بعد ساتھی کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف نے احمد دانیال کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ احمد دانیال نے اپنے پہلے بین الاقوامی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 اہم وکٹیں حاصل کیں اور 17 رنز بھی بنائے، ان کی پرفارمنس کو شائقین کرکٹ نے سراہا۔

متعلقہ عنوان :