عظیم ریسلر ہلک ہوگن انتقال کر گئے

5 مرتبہ ریلسنگ کے عالمی چیمپئن بننے والے ہلک ہوگن کی عمر 71 برس تھی

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 جولائی 2025 21:41

عظیم ریسلر ہلک ہوگن انتقال کر گئے
فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی2025ء) عظیم ریسلر ہلک ہوگن انتقال کر گئے، 5 مرتبہ ریلسنگ کے عالمی چیمپئن بننے والے ہلک ہوگن کی عمر 71 برس تھی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں ریسلنگ کے کروڑوں مداحوں کو افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ امریکا سے تعلق رکھنے والے عظیم ریسلر ہلک ہوگن جمعرات کے روز انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلک ہوگن فلوریڈا میں اپنے گھر پر موجود تھے جب انہیں دل کا دورہ پڑا، جس کے باعث وہ جان کی باز ہار گئے۔

انتقال کے وقت ہلک ہوگن کی عمر 71 برس تھی، ان کا اصل نام ٹیری جین تھا۔ ہلک ہوگن نے 1977 میں ریسلنگ کیرئیر کا آغاز کیا اور 1980 میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے بڑے سپر سٹار بن کر ابھرے۔ ہلک ہوگن دہائیوں کے اپنے کیرئیر کے دوران 5 مرتبہ ریسلنگ کے عالمی چیمپئن بننے میں کامیاب رہے۔