تیسرا ٹی ٹونٹی، بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے ہی مہمان پاکستانی ٹیم کے خلاف سیریز اپنے نام کرچکی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 24 جولائی 2025 16:34

تیسرا ٹی ٹونٹی، بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ
ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جولائی 2025ء) تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ میچ شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ 
بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے ہی مہمان پاکستان کی ٹیم کے خلاف سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرچکی ہے۔

میزبان ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کی ٹیم کو7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ 
3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان ٹیم کومایہ ناز آل رائونڈر سلمان آغا لیڈ کریں گے جبکہ میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کو مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس لیڈ کریں گے۔ 
تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کے تینوں میچز فلڈ لائٹس کی روشنی میں شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

 
گرین شرٹس کو وائٹ واش کی خفت سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے، ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے کے لیے بیٹرز بے جان میچ میں جان لڑانے کی پوری کوشش کریں گے۔ 
صاحبزادہ فرحان کو موقع مل سکتا ہے، بولرز ایک بار پھر جان لڑانے کے لیے تیار ہوں گے۔ 
دوسری جانب تاریخی کامیابی کے بعد بنگال ٹائیگرز کی نگاہیں کلین سوئپ پر مرکوز ہو چکی ہیں، کھلاڑی حالیہ دورہ پاکستان میں تمام میچز ہارنے کا حساب چکتا کرنے کے لیے بے چین ہیں۔