ایشیاء کپ 2025ء کی ممکنہ تاریخیں منظرعام پر آگئیں، میزبانی متحدہ عرب امارات کو سونپ دی گئی

ذرائع کے مطابق تمام میچز دبئی اور ابوظبی کے بین الاقوامی کرکٹ سٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 24 جولائی 2025 14:10

ایشیاء کپ 2025ء کی ممکنہ تاریخیں منظرعام پر آگئیں، میزبانی متحدہ عرب ..
ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جولائی 2025ء ) ایشیاء کپ 2025ء کی میزبانی متحدہ عرب امارات کو سونپ دی گئی ہے، جب کہ ایونٹ 5 ستمبر سے 21 ستمبر تک جاری رہے گا۔ 
ذرائع کے مطابق تمام میچز دبئی اور ابوظبی کے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔ 
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا سالانہ اجلاس اس وقت ڈھاکا میں جاری ہے، جس میں ٹورنامنٹ کے حوالے سے مختلف اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

 
متوقع ہے کہ ایونٹ کے شیڈول اور دیگر تفصیلات کا باضابطہ اعلان اجلاس کے اختتام پر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

 

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس مرتبہ ایشیا کپ میں کل آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی، جن میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے علاوہ سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، ہانگ کانگ، عمان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔
کرکٹ شائقین کے لیے یہ ایونٹ غیر معمولی دلچسپی کا حامل ہوگا، کیونکہ اس میں تجربہ کار ٹیموں کے ساتھ ساتھ ایسوسی ایٹ ممالک کی ابھرتی ہوئی ٹیمیں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔