سعودی ولی عہد کی امیر کویت کو فیوچر انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت

بدھ 23 جولائی 2025 10:50

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو فیوچر انویسٹمنٹ انیشییٹو فورم کے نویں ایڈیشن میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ فیوچر انویسٹمنٹ فورم کا نواں ایڈیشن رواں سال 27 سے 30 اکتوبر تک ریاض میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کے مطابق امیر کویت کو سعودی ولی عہد کی طرف سے تحریری دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔

کویت میں سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد آل سعود نے گزشتہ روز قصر بیان میں امیر کویت سے ملاقات کی اور دعوت نامہ پیش کیا۔ اس موقع پر سینیئر عہدیدار بھی موجود تھے۔ فیوچر انویسٹمنٹ انیشییٹو (ایف آئی آئی) ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں عالمی رہنما، چیف ایگزیکٹوز اور پالیسی ساز صنعتوں، گورننس اور انسانیت کے مستقبل کی تشکیل کے لئے اکھٹے ہوتے ہیں۔