خیبرپختونخوا حکومت ، امن و امان سے متعلق جمعرات کو آل پارٹیز کانفرنس طلب

بدھ 23 جولائی 2025 13:56

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) خیبرپختونخوا حکومت نے امن و امان سے متعلق 24 جولائی (جمعرات)کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی،سیاسی جماعتوں اور مختلف مکاتب فکر کو دعوت نامے ارسال کردیے گئے۔

(جاری ہے)

تر جمان وزیراعلیٰ ہائوس کے اعلامیہ کے مطابق علی امین گنڈاپور نے سیاسی جماعتوں اور مختلف مکاتب فکر کو دعوت نامے ارسال کردیے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے لئے تمام سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہوگا۔ نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، دہشت گردی کا دوبارہ سر اٹھانا تشویشناک ہے، مل کر مقابلہ کرنا ہوگا ۔