غزہ جنگ نہ رکی تو اسرائیل کو مزید پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا، برطانیہ

غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں پر خوفزدہ اور شدید ناپسندیدگی محسوس ہورہی ہے،وزیرخارجہ

بدھ 23 جولائی 2025 15:28

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)برطانیہ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ نہ رکی تو اسرائیل کو مزید پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی پر آمادگی ظاہر نہ کی تو اسے برطانیہ کی جانب سے مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں اسرائیل کے اقدامات پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں پر خوفزدہ اور شدید ناپسندیدگی محسوس کر رہے ہیں۔

ایک مشترکہ بیان میں ڈیوڈ لیمی اور 24 ممالک کے وزرائے خارجہ جن میں فرانس، کینیڈا اور آسٹریلیا بھی شامل ہیں نے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی پر عائد پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا۔