آسٹریلیا ، جیٹ اسکی حادثے میں 15 سالہ لڑکا ہلاک، دوسرا شدید زخمی

تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں،پولیس

بدھ 23 جولائی 2025 16:06

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے علاقے سلوینیا میں جیٹ اسکی حادثے کے نتیجے میں ایک لڑکا ہلاک جبکہ دوسرا لڑکا شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی نے ایمرجنسی سروس کے حوالے سے بتایا کہ جارجز ریور ساحل میں دو افراد کی پانی میں موجودگی کی اطلاع ملی جو جیٹ اسکی کے حادثے کا شکار ہوئے ،پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں جہاں 15 سالہ لڑکے کی لاش پانی سے نکا ل لی گئی جبکہ 14 سالہ لڑکے کو ڈوبنے سے بچا کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔