پی ایچ اے راولپنڈی نے ڈائریکٹر جنرل احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایت پر سکستھ روڈ فلائی اوور کے نیچے شاندار باغبانی کا کام مکمل کر لیا

بدھ 23 جولائی 2025 16:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی نے ڈائریکٹر جنرل احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایت پر سکستھ روڈ فلائی اوور کے نیچے شاندار باغبانی کا کام مکمل کر لیا ہے جس میں رنگ برنگے پودے، خوبصورت پھول اور تزئین و آرائش کی دلکش تعمیرات شامل ہیں،یہ منصوبہ شہریوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے اور عوام کی جانب سے اس کی بھرپور پذیرائی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

پی ایچ اے کے اس خوبصورتی کے منصوبے کا مقصد نہ صرف شہر کو سرسبز و شاداب بنانا ہے بلکہ شہریوں کو صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا بھی ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا کہ پی ایچ اے حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق راولپنڈی کو ایک خوبصورت، سرسبز اور ماڈرن شہر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ سکستھ روڈ فلائی اوور کے نیچے مزید اپ گریڈیشن اور تزئینی کام جاری ہے جو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ درختوں اور پودوں کی اہمیت کو اجاگر کر کے شدید موسمی اثرات کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے پی ایچ اے کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ راولپنڈی کو پنجاب کا سب سے خوبصورت شہر بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :