پنجاب سیڈ کارپوریشن میں اندرونی سیاست ،افسران میں چپقلش عروج پر پہنچ گئی

مینیجنگ ڈائریکٹر نے دو ماہ کی رخصت لے لی ، ڈپٹی ڈی ایم نے اپنا تبادلہ کر الیا‘ ذرائع

بدھ 23 جولائی 2025 17:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء) پنجاب سیڈ کارپوریشن میں اندرونی سیاست اور افسران میں چپقلش عروج پر پہنچ گئی ، مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے دو ماہ کی رخصت لے لی ، ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر محبوب عالم نے بھی اپنا تبادلہ کر الیا ۔

(جاری ہے)

اندرونی ذرائع کے مطابق پنجاب سیڈ کارپوریشن میں اعلیٰ افسران کے درمیان سیاست اور چپقلش جاری ہے جس میں چھوٹا عملہ بھی شامل ہے جس کی وجہ سے محکمے کے روز مرہ کے امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمے میں اندرونی سیاست اور چپقلش کی وجہ سے مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا دو ماہ کی رخصت پر روانہ ہو گئے ہیں جبکہ محبوب عالم جو ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر اورڈائریکٹر ایڈمن کے فرائض سر انجام دے تھے انہوں نے بھی اپنا تبادلہ کر الیا ہے ،دو بڑے افسران کی عدم موجودگی میں محکمے کے امور مزید خراب ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :