Live Updates

سیالکوٹ،محکمہ زراعت نے تل کی فصل کی بہتر نگہداشت و آبپاشی کے حوالے سے سفارشات جاری کر دیں

بدھ 23 جولائی 2025 20:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) سیالکوٹ رانا سلیم شاد نے کہا ہے کہ تل کی فصل اس وقت بڑھوتری کے مرحلے میں ہے اور اس کی مناسب آبپاشی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

(جاری ہے)

’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ تل کی فصل عام طور پر 3 سے 4 پانی لگانے سے تیار ہو جاتی ہے،اگاؤ مکمل ہونے کے بعد پہلا پانی 25 سے 30 دن بعد، دوسرا پانی پھول آنے پر، تیسرا پانی پھلیاں بنتے وقت جبکہ چوتھا پانی بیج بننے کے وقت دینا ضروری ہےتاہم چونکہ تل کی کاشت کا وقت برسات کے موسم میں آتا ہے، اس لیے بارش کی صورت میں کاشتکاروں کو آبپاشی کے شیڈول میں لچک رکھنی چاہیے۔

انہوں نے تنبیہ کی کہ اگر بارش زیادہ ہو جائے تو فصل میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں کیونکہ پانی کھڑا رہنے سے پودے گلنے اور مرنے لگتے ہیں،اس لیے تل کی فصل میں نکاسی آب کا فوری اور مؤثر بندوبست ضروری ہے۔رانا سلیم شاد نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت کے فیلڈ اسٹاف کاشتکاروں کی رہنمائی کے لیے موجود ہے اور کسی بھی مسئلے کی صورت میں محکمہ زراعت سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :