تجاوزات قائم کرنے والے 12 افراد گرفتار، مقدمات درج

بدھ 23 جولائی 2025 20:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) سیالکوٹ پولیس نے شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر قائم کی گئی ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12 افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو تھانہ سول لائن کی حدود میں پولیس نے طفیل، عمر ادریس، عثمان، اعتزاز اور عثمان کو گرفتار کیا جن پر سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر ناجائز اسٹال اور رکاوٹیں قائم کرنے کا الزام ہے۔اسی طرح تھانہ حاجی پورہ کے علاقوں سے بھی محسن، شان، ابرار، امجد، آصف، سعید اور ذیشان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ترجمان پولیس کے مطابق شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات اور ٹریفک میں خلل پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :