
oڈویژنل پولیس کا منشیات وشراب فروشوں کے خلاف کریک ڈائون
بدھ 23 جولائی 2025 20:50
(جاری ہے)
سٹی ڈویژن پولیس کا احسن اقدامات کا سلسلہ جاری، راوی روڈ پولیس نے فیصل آباد سے لاپتہ ہونے والے بچے حمزہ کو بحفاظت اسکے چچا کے سپرد کر دیا۔
اسی طرح داتا دربار پولیس نے رحیم یار خان سے آئے زائرین کو اسکا دولاکھ روپے مالیت کا موبائل تلاش کر کے حوالے کر دیاجبکہ مزید کارروائی کرتے ہوئے 4 سالہ بچے حسن کوبھی تلاش کر کے والد کے سپرد کیا۔داتا دربار پولیس نے تاش پر سٹے بازی کرتی6 ملزمان بھی گرفتارکر لیئے۔ گرفتار ملزمان میں ایوب،رفیق،حسن،افضل،نیاز اور واجد شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی نقد رقم، موبائل اور تاش کے پتے برآمدکئے گئے۔علاوہ ازیں ایس پی سٹی بلال احمدنے تھانہ شاہدرہ اور اسلام پورہ کا سرپرائز وزٹ کیا۔ انہوںنے SIPS تھانوں کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ ایس ایچ اوز موجودتھے۔ بلال احمد نے دوران وزٹ حوالات کا جائزہ لیا اور بند قیدیوں سے استفسارکیا۔ انہوںنے تھانہ میں آئے عوام الناس کے مسائل سنے اور سیکیورٹی پر مامور جوانوں کو چیکاور بریف کیا۔ ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ، تھانہ ہیئر پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران پٹرولنگ مختلف مقامات سے 04 منشیات فروش گرفتار کر لیئے۔ گرفتار ملزمان میں سرور، زاہد، فیصل اور عمران شامل ہیں۔ منشیات فروشوں کو سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 03 کلو چرس اور 50 لیٹر دیسی زہریلی شراب برآمدہوئی۔ گرفتارملزمان نے لاہور کے مضافاتی علاقوں میں منشیات بیچنے کا اعتراف کیا۔ سول لائنز ڈویژن انسدادمنشیات کیلئے پُرعزم ،مزنگ پولیس 24 گھنٹوں کے دوران 3 منشیات فروش گرفتار کر لیئے۔ گرفتار منشیات فروشوں میں علی ، کاشف اور فیصل شامل ہیں۔ ملزم علی عرف مانی کے قبضے سے 1 کلو 40 گرام چرس ، کاشف سے 720 گرام چرس جبکہ ملزم فیصل کے قبضے سے 540 گرام آئس برآمد ہوئی۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، سمن آباد پولیس نے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ندیم عباس عرف سونا چاندی سمیت 05 ملزمان گرفتارکر لیئے۔ ملزمان ندیم عباس، عرفان، فہد، عامر اور شہروزکو مختلف مقامات سے گرفتارکیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر لاکھوں روپے مالیت کی 01 کلو آئس اور 01 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ ملزمان تعلیمی اداروں اور گلی محلوں میں آئس و چرس فروخت کرتے تھے۔ علاوہ ازیں ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے میٹ دی فورس پروگرام کے تحت مختلف تھانہ جات کے پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی۔ انہوںنے اہلکاروں کے مسائل سنے اور فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ڈاکٹر محمد عمرکا اس موقع پر کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں اہلکاروں کا اہم کردار ہے ان کے بغیر محکمہ نامکمل ہے۔ پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی اور نجی زندگی کے متعلق درپیش مسائل کو اولین ترجیحات پر دیکھا جا رہا ہیمزید اہم خبریں
-
فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہوگا، فیصلہ ساز قوتیں ماضی سے سبق سیکھیں
-
اپوزیشن اتحاد کی کانفرنس کو روکنے کیلئے نجی ہوٹل پر دباو ڈالا جا رہا ہے
-
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اے پی سی کو روکنے کیلئے حکومت نے دباؤ ڈالنا شروع کردیا
-
سب سے زیادہ شوگرملیں آصف زرداری، پھر جہانگیر ترین اور شریف خاندان کی ہیں
-
جعلی حکومت، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جعلی مقدمات میں نااہل قرار دے رہی ہے
-
اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز کا چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط
-
مودی کو اب حقیقت مان لینی چاہیے کہ جھوٹ کا چائے خانہ زیادہ دیرتک نہیں چلا کرتا
-
پاکستان کی بچوں میں کینسر کے خلاف عالمی پلیٹ فارم میں شمولیت
-
جرائم پر جبراً مجبور ہونے والے افراد کو قانوی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
-
وزیراعظم کی چینی کی ایکس مل قیمت 165 اور ریٹیل 173روپے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت
-
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 اور مصنوعی ذہانت پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
کیا آپ بھی چیٹ جی پی ٹی سے دل کی باتیں کرتے ہیں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.