ایم ڈی واسا غفران احمد کا بارش کے دوران نکاسی آب کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

بدھ 23 جولائی 2025 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) ایم ڈی واسا غفران احمد نے بدھ کے روز بارش کے دوران نکاسی آب کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ایم ڈی واسا نے قذافی اسٹیڈیم اور لبرٹی چوک مون سون ایمرجنسی ریلیف کیمپ کا دورہ کیا، ایس ڈی او گلبرگ احسن مجید بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔اس موقع پر ایکسیئن گلبرگ کاشف رسول نے نکاسی آب آپریشن کے متعلق بریفنگ دی۔انہوں نے تمام شاہراہوں اور انڈر پاسز کو مکمل کلیئر رکھنے کی کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام سٹاف و مشینری متحرک رہے۔

متعلقہ عنوان :