پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈی او پی سی دفاتر متحرک کردار ادا کر رہے ہیں،کمشنر اووسیز پاکستانیز کمیشن

بدھ 23 جولائی 2025 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی قیادت میں صوبے بھر کے اضلاع میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کو موثر اور ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جا رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو فوری انصاف، مکمل تعاون اور اعتماد کی بحالی فراہم کرنا ہے۔پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈی او پی سی دفاتر متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ ڈپٹی کمشنرز تمام اداروں اور ایجنسیوں کو آن بورڈ لے کر شکایات کے حل کو یقینی بنا رہے ہیں تاکہ کسی بھی اوورسیز پاکستانی کو دربدر نہ ہونا پڑے۔ اس عمل میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ کوششیں نمایاں رہی ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں نے او پی سی پنجاب کی کاوشوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

کئی شکایت کنندگان نے کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بروقت اور منصفانہ کارروائی نے ان کے اعتماد کو مزید مضبوط کیا ہے۔

کمشنر او پی سی پنجاب نے تمام ضلعی اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ او پی سی پنجاب ایک فعال اور موثر پلیٹ فارم ہے جو بیرون ملک پاکستانیوں کی خدمت کے مشن پر کاربند ہے۔

متعلقہ عنوان :