فیصل آباد،اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر تین لڑکیوں کو اغوا کر لیا

جمعرات 24 جولائی 2025 15:32

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)فیصل آباد اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر تین لڑکیوں کو اغوا کر لیا پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا روڈ کے علاقہ مسلم ٹائون کے رہائشی اعجاز احمد کی بیٹی(س)گھر سے سودا سلف خریدنے گئی واپس نہ آئی، منصورآباد کے خرم شہزاد کی اہلیہ (ش)کو نامعلوم اور ماموں کانجن کے علاقہ 554 گ ب کے وقاص کی ہمشیرہ(گ)کو ملزمان محمد حسین وغیرہ نے اغوا کر لیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :