روس میں مسافر طیارہ گر کرتباہ، 46 افراد ہلاک

جمعرات 24 جولائی 2025 16:44

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) روسی مسافر طیارہ چین کی سرحد کے قریب آمور ریجن میں منزل مقصود پر پہنچنے سے کچھ دیر قبل گر کر تباہ ہو گیا۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق مسافر طیارے میں عملہ سمیت 46 افراد سوار تھے جن میں سے کسی کے زندہ بچنے کا کوئی امکان نہیں ۔ تاس کے مطابق روس کے علاقے سائبیریا کی فضائی کمپنی انگارہ ایئرلائن کا اے این ۔

(جاری ہے)

24 طیارہ بلاگو ویشچنسک نامی مقام سےآمور ریجن میں واقع ٹائنڈ ا ایئر پورٹ پر پہنچا تھا کہ لینڈنگ کے دوران اس میں آگ لگ گئی۔ روسی حکام کے مطابق طیارے میں عملے کے چھ ارکان اور دو بچوں سمیت 40 مسافر سوار تھے۔ علاقائی شہری دفاع اور فائر سیفٹی سنٹر کے مطابق ایک ایم آئی-8 ہیلی کاپٹر کے عملے نے جائے حادثہ پر کسی فرد کے زندہ بچنے کے کوئی آثار نہیں دیکھے ۔

متعلقہ عنوان :