قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 175 مظفرگڑھ میں ضمنی انتخابات کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جمعہ 25 جولائی تک جاری رہے گا

جمعرات 24 جولائی 2025 16:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 175 مظفرگڑھ میں ضمنی انتخابات کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جمعہ 25 جولائی تک جاری رہے گا،اس حلقہ میں پولنگ 10 ستمبر کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق یہ نشست جمشید دستی کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست 26 جولائی کو شائع کی جائے گی۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال یکم اگست تک،ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یامسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 5 اگست جبکہ اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے انہیں 12 اگست تک نمٹایا جائے گا۔نظرثانی شدہ فہرست 13 اگست،کاغذات نامزدگی 15 اگست تک واپس جبکہ انتخابی نشانات 16 اگست کو الاٹ کئے جائیں گے۔پولنگ 10 ستمبر کو ہوگی۔