Live Updates

ڈپٹی کمشنر بھکر کا جھنگ بھکر روڈپر جاری ترقیاتی تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے جہاں خان کا دورہ

جمعرات 24 جولائی 2025 17:24

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنربھکر محمد اشرف نے جھنگ بھکر روڈ پر جاری ترقیاتی تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے جہان خان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حفیظ الرحمٰن اولکھ،ایکسئین ہائی ویز رانا محمد اشرف اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے روڈ کی لیولنگ کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں تاکہ بارشی پانی کی نکاسی مؤثر انداز میں ہو سکے اور مرکزی شاہراہ کو نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔

انہوں نے سڑک کے کناروں کی پختگی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔ڈپٹی کمشنر نے جہان خان میں بیوٹیفیکیشن پلان پر بھی بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنرنے تھل کینال برج کے سیفٹی پلان پر مکمل عمل درآمد کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ ذمہ داران کو ہدایت کی کہ جاری امور مؤثر اور مضبوط انداز میں مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو ہموار اور محفوظ سفر کی سہولیات میسر آ سکیں۔

(جاری ہے)

بعدازاں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بارش کے پانی کی نکاسی اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو خصوصی ہدایات جاری کیں تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نےخانسر چوک اور مرکزی شاہراہ کے اطراف میں بھی ٹف ٹائل بچھانے کے احکامات جاری کئے تاکہ شہر کو خوبصورت اور جازب نظر بنایا جاسکے۔\378
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات