جامعہ زرعیہ فیصل آباد،پوسٹ گریجوایٹ ڈگری پروگرامز کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد 27جولائی کو کیا جائے گا، ڈائریکٹر گریجویٹ سٹڈیز

جمعرات 24 جولائی 2025 17:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد میں پوسٹ گریجوایٹ ڈگری پروگرامز کے لیے دوسرے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد 27جولائی کو کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر گریجویٹ اسٹڈیز ڈاکٹر خالد بشیر کے مطابق ایم ایس سی (آنرز)،ایم ایس،ایم فل،ایم بی اے،ایم بی اے ایگزیکٹو میں داخلے کے خواہشمند اُمیدواروں کے لیے جی اے ٹی ٹیسٹ میں کم از کم 50 فیصد نمبر جبکہ پی ایچ ڈی کے لیے جی آر ای (سبجیکٹ ٹائپ ٹیسٹ) میں کم از کم 70 فیصد نمبر حاصل کرنا لازم ہے۔

جو اُمیدوار جی اے ٹی/جی آر ای (سبجیکٹ) ٹائپ ٹیسٹ پاس کر لیں گے، وہ آن لائن پورٹل کے ذریعے داخلے کے لیے درخواست دے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مزید معلومات کے لیے www.uaf.edu.pk پر وزٹ کریں یا ای میل کریں: [email protected] یا فون نمبرز 041-9200189 اور 041-9200161-70 ایکسٹینشن 3700، 3701، 3702 پر رابطہ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انڈرگریجویٹ ڈگری پروگراموں کے لیے دوسرے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کے لیے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 28 جولائی ہے جبکہ انڈرگریجویٹ انٹری ٹیسٹ 3 اگست کو منعقد ہو گا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ یہ امر قابل ذکر ہے کہ جامعہ زرعیہ فیصل آباد کو کیو ایس رینکنگ کے مطابق زراعت اور فاریسٹری کے شعبے میں دنیا کی 34ویں بہترین یونیورسٹی قرار دیا گیا ہے اور جامعہ تدریس، تحقیق اور جدت کے میدان میں منفرد مقام کی حامل ہے۔ برصغیر کی پہلی زرعی درسگاہ ہونے کی حیثیت سے زرعی ترقی اور غذائی استحکام کو یقینی بنانے میں اہم اور قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :