محمد شہبازشریف کی قیادت میں حکومت نوجوانوں کی فلاح وبہبود کےلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، رانا مشہود احمد خان

جمعرات 25 ستمبر 2025 13:46

محمد شہبازشریف کی قیادت میں حکومت نوجوانوں کی فلاح وبہبود کےلئے تمام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نوجوانوں کی فلاح وبہبود کےلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے،عالمی سطح پر پاکستان کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا جارہا ہے ،سعودی عرب کی حفاظت اب ہمارے ذمے ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یوتھ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سمٹ میں بلوچستان ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے قابل اور ذہین نوجوان موجود ہیں ، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے یہ نوجوان وزیراعظم یوتھ پروگرام کے مختلف پروگراموں سے منسلک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نوجوانوں کی فلاح وبہبود کےلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، یہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگرکرنے اور ان سے استفادہ کرنے کا وقت ہے ، ہمارے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر دنیا کی قیادت کریں گے۔

(جاری ہے)

رانا مشہود نے کہا کہ نوجوانوں کے آگے بڑھنے کا جذبہ قابل قدر ہے ، ملک کے با صلاحیت نوجوانوں کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کی جانب سے ایوارڈ دیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں باصلاحیت اور ذہین نوجوانوں کو سہولیات فراہم کیں ،1997 میں محمد شہبازشریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے بوٹی مافیا اور سفارشی کلچرکا خاتمہ کیا تھا جس سے قابل نوجوانوں کو میرٹ پر آگے آنے کا موقع ملا، ان اقدامات کے باعث تندور پر روٹی کمانے والے بچے نے 125 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا اور رکشہ چلانے والے بچے نے ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا جارہا ہے ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ خوش آئند ہے، سعودی عرب کی حفاظت اب ہمارے ذمے ہے۔\932