پیرا فورس نے رائے ونڈ میں چارج سنبھال لیا،تجاوزات کنندگان کو وارننگ

جمعرات 24 جولائی 2025 19:35

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب کی عوام کی سہولت کیلئے بنائی گئی پیرا فورس نے رائے ونڈ میں چارج سنبھال لیا ،انچارج یسریٰ بٹ نے اسسٹنٹ کمشنر ذوہیب ممتاز گوندل کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا ،انہوں نے تجاوزات کنندگان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تمام تجاوزات کا رضاکارانہ طورپر صفایا کردیں انہوں نے بھٹی چوک ،سندر روڈ ،ریلوئے روڈ ،تبلیغی مرکز بازار کا دورہ کرتے ہوئے تمام دکانداروں کر خبردار کیا ہے کہ وہ اپنا سامان دکانوں کے اندر رکھیں عوام الناس کے راستوں کو فوری طور پر کشادہ کردیں ،کسی بھی دبائو اور سفارش کو قبول نہیں کیا جائیگا ،یسریٰ بٹ نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژ ن کے مطابق اب تجاوزات کو بالکل برداشت نہیں کیا جائیگا ،طالبات ،خواتین ،بچوں اور بزرگوں کی گزر گاہوں میں قائم تجاوزات کو فوری ختم کردیا جائیگا ،تجاوزکنندگان اپنے سامان کو رضاکارانہ طورپر اٹھوا لیں تاکہ انکو کسی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔