پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر نصیر آباد کے زیر اہتمام مفاد عامہ میں نئے بی ایچ یوز کے قیام کو عمل میں لانے کا سلسلہ جاری

جمعرات 24 جولائی 2025 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئرنصیر آباد کے زیر اہتمام مفاد عامہ میں نئے بی ایچ یوز کے قیام کو عمل میں لانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے پی پی ایچ آئی نصیرآباد کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے کانفرنس ہال میں لیڈی ہیلتھ وزیٹرز (ایل ایچ ویز) اور مڈوائفری اسٹاف کے لیے سہ روزہ خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

تربیتی ورکشاپ میں ایل ایچ ویز اور مڈ وائفری سٹاف کو مختلف امور پر آگاہی فراہم کی گئی تاکہ بی ایچ یو کے قیام کے بعد مفاد عامہ میں لوگوں کو صحیح معنوں میں طبی سہولیات فراہم کر سکیں۔ اس حوالے سے فزیکل اور پریکٹیکل طور پر بھی مشاہدات کروائے گئے۔ سہ روزہ تربیتی ورکشاپ کے پہلے روز کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ اے ڈی ایس ایم تنویر احمد بلیدی منیر احمد گرانی سمیت دیگر موجود تھے جنہوں نے ضلع جھل مگسی ضلع بولان ضلع صحبت پور ضلع نصیرآباد ضلع سبی ضلع اوستہ محمد انہیں تربیتی ورکشاپ میں خوش آمدید کہا اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے حوالے سے انہیں آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی پی پی ایچ ائی کے ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ اے ڈی ایس ایم تنویر احمد بلیدی نے کہا کہ پی پی ایچ آئی بلوچستان بھر کی طرح ان اضلاع میں نئے بیسک ہیلتھ یونٹس کا افتتاح کرنے جا رہی ہے اس لیے تمام تر اقدامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اس میں ایل ایچ ویز اور مڈ وائفری سٹاف کو تربیت سے روشناس کروانا انتہائی ضروری عمل ہے اپ کو یہاں پر جو سکھایا جا رہا ہے اس پر خصوصی توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :