ڈپٹی اکائونٹنٹ جنرل بلوچستان طارق عزیز لاسی کی زیرنگرانی کھلی کچہری

جمعرات 24 جولائی 2025 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) ڈپٹی اکائونٹنٹ جنرل بلوچستان طارق عزیز لاسی کی زیرنگرانی اے جی آفس اوتھل کے زیر اہتمام کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جہاں انہوں نے شہریوں اور پنشنرز کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی ،کھلی کچہری میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سائلین کی شکایات پر ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل طارق عزیز لاسی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ و حب میرا اپنا گھر ہے، میں ذاتی دلچسپی لے کر سائلین کے مسائل کو حل کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ خزانہ کے عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رویہ درست کریں اور سروس فراہمی کو بہتر بنائیں،کھلی کچہری میں کنٹریکٹ اساتذہ کو ایڈہاک ریلیف الائونس 2024 اور سمر الائونس کی عدم ادآیگی کے مسائل بھی زیر بحث لا آئے گئے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج بلوچ، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹنٹ کامران بلوچ سمیت دیگر اہم شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :