لاہور کی مقامی جوڈیشل عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

جمعہ 25 جولائی 2025 11:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) لاہور کی مقامی جوڈیشل عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی زمان پارک لاہور کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے الزام میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق نے گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں لکھا کہ عدالت بانی پی ٹی آئی کو سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کرتی ہے جبکہ شریک ملزم شبلی فراز کے پیش نہ ہونے پر عدالت شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتی ہے۔ عدالت نے مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی ۔