بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں پولیس کا گرینڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، فارنرز کیمپس اور ہوٹلز کی سیکورٹی بھی چیک کی گئی

جمعہ 25 جولائی 2025 13:32

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں پولیس نے گرینڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کر کے فارنرز کیمپس اور ہوٹلز کی سیکورٹی کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

ایس پی بالاکوٹ جہانزیب خان کی زیر نگرانی ڈی ایس پی بالاکوٹ کیڈٹ محمد سہیل خان نے ایس ایچ او تھانہ بالاکوٹ فہد شاہ، لیڈیز پولیس و دیگر پولیس نفری کے ہمراہ بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں چائنیز کی رہائش گاہوں کی تفصیلی سیکورٹی چیک کی اور کیمپ میں موجود فارنرز کے نمائندوں سے سیکورٹی کی نسبت مکمل بریفنگ لی جہاں سیکورٹی پر مامور جوانوں کو مناسب ہدایات دی گئیں۔

ساتھ ہی ساتھ کیمپس کے گردونواع میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا جہاں پر مشکوک افراد کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ بغیر رجسٹریشن رہائش پذیر کرایہ داروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ دوران سرچ آپریشن مختلف ہوٹلز کو بھی تفصیلی چیک کیا گیا، ہوٹلز منیجرز سے ہوٹلوں میں ٹھہرنے والے افراد کی انٹری و ایگزٹ کی تفصیلات لی گئیں۔ اسی طرح ہوٹلز مالکان کو سختی سے آگاہ کیا گیا کہ وہ ہوٹلز میں ٹھہرنے والے لوگوں کے مکمل کوائف اپنے پاس درج کریں، اس کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کو مکمل فعال رکھنے کی سخت ہدایات دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :