ویتنام کے وسطی صوبے ہا ٹین میں مسافر بس کو حادثہ، 9 افراد ہلاک ، 16 زخمی ہو گئے

جمعہ 25 جولائی 2025 13:37

ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) ویتنام کے وسطی صوبے ہا ٹین میں جمعہ کی صبح مسافر بس کے حادثے میں 9 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔ رائٹرز کے مطابق بس دارالحکومت ہنوئی سے ڈانانگ جا رہی تھی کہ جمعہ کی علی الصبح ایک بج کر 45 منٹ پر سڑک کے کنارے بنی رکاوٹ سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ مقامی حکام کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی عمریں چار سال سے 49 سال کے درمیان تھیں۔ ویتنامی حکومت کے قومی شماریات کے دفتر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ٹریفک حادثات عام ہیں ۔ رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران سڑک کے حادثات میں 5,024 افراد ہلاک ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :