موبائل فون کمپنیوں کی ناقص سروس سے متعلق معاملہ سینیٹ کی متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد

جمعہ 25 جولائی 2025 13:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)ملک کے مختلف علاقوں میں موبائل فون کمپنیوں کی ناقص سروس سے متعلق معاملہ کو سینیٹ کی متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کوسینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر شہادت اعوان کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایاکہ ملک کے کسی علاقے میں اگر فون سگنلز کا مسئلہ ہوتا ہے تو سیلولر کمپنیاں اس کا ازالہ کرتی ہیں جب کمپنیوں کو لائسنس دیا جاتا ہے تو انہیں اس حوالے سے تمام شرائط سے آگاہ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2015ء کی ٹیلی کام پالیسی پر عملدرآمد کے بارے میں تفصیلات لے کر ایوان کو آگاہ کر دیا جائے گا اگر یہ معاملہ قائمہ کمیٹی کو بھجوایا جاتا ہے تو وہاں اس پہ تفصیلی غور کیا جا سکتا ہے ،جس کے بعد پینل آف پریزائڈنگ افیسرز کے رکن عرفان الحق صدیقی نے معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

متعلقہ عنوان :