ڈسٹرکٹ بوائے سکائوٹ ایسوسی ایشن ہری پور میں 5نئے لیڈرز کا اضافہ

جمعہ 25 جولائی 2025 13:50

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) سیکرٹری ڈسٹرکٹ بوائے سکائوٹ ایسوسی ایشن ہری پور عماد اعجاز کی زیر نگرانی ٹیم میں 5 نئے سکائوٹ لیڈرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سکائوٹ لیڈرز میں محمد علی ہاشمی (ایس ایس ٹی، گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل ہائی سکول تربیلا ٹائون شپ)، احتشام خلیل (ڈی ایم گورنمنٹ ہائی سکول جم،مزمل خلیل (سی ٹی آئی ٹی گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جٹی پنڈ)، محمد فیصل شہزاد (پی ای ٹی گورنمنٹ مڈل سکول کالا کٹھا، عاقب جاوید (ایس ایس ٹی گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جٹی پنڈ شامل ہیں۔

سکائوٹ لیڈرز نے حال ہی میں سوات میاندم میں منعقدہ سکائوٹ لیڈر ٹریننگ کورس مکمل کیا اور سرٹیفیکیٹ حاصل کئے۔ ڈسٹرکٹ بوائے سکائوٹ ایسوسی ایشن ہری پور نے نئے سکائوٹ لیڈرز کو مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ نوجوان نسل کی کردار سازی، نظم و ضبط اور سماجی خدمات میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :